رحمنٰ ہی نے (۱) قرآن سکھایا (۲) اس نے انسان کو پیدا کیا (۳) اسے بولنا سکھایا (۴) سورج اور چاند ایک حساب سے چل رہے ہیں (۵) اوربیلیں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں (۶) اور آسمان کو اسی نے بلند کر دیا اور ترازو قائم کی (۷) تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو (۸) اور انصاف سے تولو اور تول نہ گھٹاؤ (۹) اور اس نے خلقت کے لیے زمین کو بچھا دیا (۱۰) اس میں میوے اور غلافوں والی کھجوریں ہیں (۱۱) اور بھوسے دار اناج اور پھول خوشبو دار ہیں (۱۲) پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (۱۳)
(سُوۡرَةُ الرَّحمٰن (۱)-(۱۳